تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امیر قطر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال زیر غور

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ریاض پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے طیارے کے قریب پہنچ کر خوش آمدید کہا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد امیر قطر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، اس دوران وہ خود گاڑی چلا رہے تھے، ان مناظر پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر قطر تمیم بن حمد کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے علاوہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اورخطے کی سلامتی و استحکام کے لیے تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔

یاد رہے کہ امیر قطر ریاض میں ہونے والی ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ کانفرنس غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بحث کے لیے طلب کی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی افریقہ سمٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی پُر زور مذمت کرتا ہے، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہوگا۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -