تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قطر کا پہلا مسافر زمینی راستے سے سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض : سعودیہ قطر تعلقات کی تاریخ میں ایک بار پھر دوستی کا نیا باب کھُل گیا، سفری رابطے بحال ہونے کے بعد قطر سے پہلا مسافر زمینی راستے سے سعودی مملکت پہنچ گیا۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں چار سالہ کشیدگی کا خاتمہ ہونے اور سفری رابطے بحال ہونے کے بعد قطر سے پہلا مسافر زمینی راستے سے بذریعہ سلویٰ چوکی سعودی مملکت پہنچ گیا ہے۔

سعودی محکمہ کسٹم کے مطابق قطری مسافروں کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سلویٰ چوکی کو بھی کھولنے کی تیاری کی گئی۔

قطر سے سعودیہ آنے والوں مسافروں کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے،ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونے پر ہی وہ سعودی عرب داخل ہو سکتے ہیں تاہم انہیں سعودیہ میں تین روزیا سات روز گھریلو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

سال 2021ء کا آغاز اُمت مُسلمہ کے لیے بے پناہ خوشی کا اظہار ثابت ہو رہا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی دُنیائے اسلام کے دو اہم ترین ممالک اپنی کئی دہائیوں پرانی دشمنی اور ناراضگی ختم کرکے پھر سے قریب آگئے ہیں۔

سعودی اور قطری حکمرانوں کے دوبارہ مل بیٹھنے پر اسلامی دُنیا کی جانب سے نیک جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں محمد بن سلمان اور قطری فرمانروا شیخ تمیم بن حمدکی تصاویر کو دیکھ کر خوشی سے چھلک اُٹھیں۔

Comments

- Advertisement -