جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی نے متفقہ طورپرکمپنیزبل کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے کمپنیز بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، جس سے بتیس سال پرانا کمپنیز آرڈیننس تبدیل ہوگیا ہے ، ترجمان کے مطابق نیا قانون مقامی حالات اور ضروریات اور بین الاقوامی تجربات کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اتنے کم عرصے میں اتنا اچھا قانون بنانے پر سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین ظفر حجازی کی تعریف کی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارک باد پیش کی۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے متواتر ہونے والے اجلاسوں میں کمپنیز بل پر مختلف شعبوں بشمول کارپوریٹ سیکٹر، میڈیا سے موصول ہونے والی تجاویز و آراء کا جائزہ لیا، کمپنیز بل کا بنیادی مقصدملک کے تمام کاروباری شعبوں کو یکساں اور متوازن ماحول فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنااور قانون کے نفاذ کے لئے ریگولیٹر کو موثر اختیارات فراہم کرنا ہے اور کاروبار اور بزنس کو سہولت فراہم کرنے والے اقدامات میں کمپنیوں کی رجسٹریشن اور گوشواروں کی ادائیگی کے طریقے کار کو آسان بنانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں