ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف اٹھانے تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری 17 ستمبر کو ایوان صدر میں ہوگی جس کیلیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔ تقریب میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وفاقی وزرا سمیت مسلح افواج کے سربراہاں بھی شریک ہوں گے۔

حلف برداری کی تقریب کیلیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاؤس خالی کرنے کے بعد ریٹائرڈ ججز کیلیے مختص گھر منتقل ہوگئے۔ وہ 16 ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ نامزد چیف جسٹس کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی جبکہ ان کا چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کر دیا گیا۔

رواں سال 21 جون کو صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر ہوگا۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں