تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ پیکجز کا اعلان

ریاض : سعودی عربین ایئر لائن نے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کےلیے ہوٹل پیکجز کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایئرلائن السعودیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریاست پہنچنے والے وہ مسافر جن پر قرنطینہ کی شرط لاگو ہوگی، انہیں قرنطینہ پیکج کی فیس ایئرلائن کمپنی کو ادا کرنی ہوگی۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کو ایئرلائن کے مقررہ نظام کے تحت قرنطینہ کیا جائے گا انہیں تین میں سے کسی ایک ہوٹل پیکج کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ تھری اسٹار ہوٹل پیکج میں چھ راتیں بسر کرنے کی سہولت ہوگی جب کہ ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا کمروں میں پہنچایا جائے گا اور ایئرپورٹ سے ہوٹل تک ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی جب کہ کرونا ٹیسٹ بھی پیکج کا حصہ ہوگا، جس کی فی کس قیمت تین ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔

دوسرا پیکج فور اسٹار ہوٹل کا ہے جس میں فی کس 5 ہزار ریال وصول کیے جائیں گے جب کہ تیسرا پیکج فائیو اسٹار ہوٹل کا ہے جس میں فی کس 7 ہزار ریال وصول کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ قرنطینہ پیکیج ریزرویشن آٹھ مئی سے 30 جون 2021 تک موثر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -