اشتہار

کیا اقامہ کی سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کر دی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: جوازات کے ٹوئٹر پر اقامہ کی تجدید کے حوالے سے ایک سائق خاص (فیملی ڈرائیور) کے ویزے پر موجود ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا اقامے کی سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کر دی گئی ہے؟

فیملی ڈرائیور نے کہا کہ انھوں نے اقامہ کی سہ ماہی تجدید کے لیے 150 ریال فیس جمع کرائی مگر ابشر پلیٹ فارم نے فیس قبول نہیں کی، بلکہ ناقص فیس لکھا ہوا آیا۔

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کی سہ ماہی تجدید کی سہولت کمرشل ویزے پر مقیم غیر ملکی کارکنوں کے لیے مخصوص ہے۔

- Advertisement -

جوازات کے مطابق ایسے غیر ملکی جو انفرادی ویزے پر مقیم ہیں ان کا اقامہ کم از کم ایک برس کے لیے ہی تجدید کیا جاتا ہے، اس سے کم ان کا اقامہ تجدید نہیں ہوتا۔

اقامہ کی تجدید کے لیے سہ ماہی سہولت صرف کمرشل ویزے پر مقیم غیر ملکی کارکنوں کے لیے دی گئی ہے، کمرشل کارکنوں کے اقامہ تین، چھ ، نو اور بارہ ماہ کے لیے تجدید کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابشر پلیٹ فارم پر اقامہ کی تجدید کی کمانڈ دینے سے قبل یہ ضروری ہے کہ بینک کے سداد سسٹم میں مکمل فیس جمع کرائی جائے، فیس کم ہونے کی صورت میں اگر ابشر پر اقامہ کی تجدید کی کمانڈ دی جائے گی تو سسٹم اسے مسترد کر دیتا ہے اور اقامہ تجدید نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں