تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کینیڈا، مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

کیوبک: کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے 29 سالہ الیگزینڈر ہسونیٹ کو 6 افراد کے قتل اور اقدام قتل کے دیگر مقدمات میں عمر قید کی سزا سنادی، ملزم 40 سال بعد پیرول پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کو 150 سال قید کی سزا کی استدعا کی گئی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔

یہ پڑھیں: کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

ملزم کے خلاف 246 پیجز پر مشتمل فیصلہ 6 گھنٹے میں پڑھ کر سنایا گیا، فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں موجود 29 سالہ ملزم کے اہل خانہ اور دوست جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔

واضح رہے کہ ملزم نے 2017 میں کینیڈا کے شہر کے کیوبک کی ایک مسجد میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیوبک کی مسجد میں فائرنگ ‘دہشتگرد حملہ ہے ‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، مسلمان کمیونٹی ہماری سوسائٹی کا اہم حصہ ہے، اس طرح کے حملوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ 3حملہ آوروں نےمسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی نمازیوں پرفائرنگ کردی،حملے کے وقت مسجدمیں 40افراد موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -