جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کوئٹہ فائرنگ: ایس پی محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور بھائی کی شہادت

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق قائم مقام ایس پی محمد الیاس کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس پی ، اہلیہ ، بیٹا اور بھائی شہید جبکہ پوتی شدید زخمی ہوگئی۔

مقتولین کی لاشیں بذریعہ ایمبولینس قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد الیاس کی پوتی فائرنگ میں شدید زخمی ہوئی جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔

نمائندہ اے آر وائی مصطفیٰ خان ترین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس قاتلوں کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی اور  شہر کے کئی مقامات پر پولیس نے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں بلوچستان کے علاقے تربت کے علاقے سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں، تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں