اشتہار

کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل نائن کے پلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

اوپنر سعود شکیل نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، خواجہ نافع 26 اور جیسن رائے 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز دے کر 2 اپنے نام کیں جبکہ جہانداد خان نے بھی 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان اور جارج لنڈے کی لاہور کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم جونیئرکو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ایونٹ کا اچھا اختتام کریں گے۔

لاہور قلندرز کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں