اشتہار

کوئٹہ سے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو  ناکام بنا دی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہے، ملک بھر میں 6 کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے  5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ٹرک سے 180 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں پشین کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، وزیر آباد روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایک اور کارروائی کراچی کے گڈاپ ٹاون کے قریب انڈس چوک پر کی گئی جہاں کار سے 51 کلو چرس برآمد ہوئی ساتھ ہی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشین سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین برآمد کی گئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں رکشہ سے 10 کلو چرس برآمدکی گئی، جبکہ جگور بو نستان میں جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 15 کلو چرس ملی ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں