ابو ظبی : اماراتی پولیس نے ہنگامی صورتحال میں اپنی والدہ کی جان بچانے والی 9 سالہ ذہین بچی کو اعزاز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی حکام ذہین، ریسکیو حکام کو آگاہ کرنے اور ہنگامی صورتحال کو باآسانی سنبھالے والی بچی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ9 سالہ اماراتی لڑکی مہرہ المہُری نے ریسکیو ہیلپ لائن 999 پر فون کرکے اپنے والدہ کی خراب صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
ریسکیو عملے نے بچی سے گھر کی لوکیشن اور والدہ کی کیفیت معلوم کی، کمسن لڑکی نے اپنا پتہ بتایا اور ریسکیو حکام کی طبی ہدایات پر فوری عمل کرتی رہی۔
ابوظبی کے الرایانہ اسکول میں چوتھی جماعت کی طالبہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے اور ایمبولینس کے پہنچنے تک اپنی والدہ کی امداد کرتی رہی۔
مزید پڑھیں : لڑکیوں کی تعلیم کیلئے لڑنے والی ملالہ کو نوبل انعام مل گیا
مزید پڑھیں : بائیک پر طویل سفر کر کے فرائض کی انجام دہی کرنے والی معلمہ
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ریسکیو حکام نے 9 سالہ لڑکی کی ناقابل یقین صلاحیتوں اور ہنگامی صورتحال کو سنبھالنے کےلیے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے پر تعریف کی۔
ابوظبی کے پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر کرنل زاید الحجری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے شہریوں کو آگاہی و شعور فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔