اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص کو پاکستانی ٹرین ڈرائیور کے بارے میں تحفظات ظاہر کرنے پر نہ صرف انتظامیہ نے منہ توڑ جواب دیا بلکہ ٹویٹر پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
روبرٹس نامی اس شخص نے ٹویٹر پر ریلوے انتظامیہ کے نام اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایک شکایت درج کروانا چاہتے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک مخصوص لنک پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
جواباً روبرٹس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی ٹرینز کے ڈرائیورز میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی ہے، کیا آپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کہ اسے ڈرائیور رکھنا محفوظ ہے؟
روبرٹس کا یہ سوال نہایت ہی معتصبانہ اور نسل پرستی پر مبنی تھا۔ ریلوے انتظامیہ نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا، ’جی ہاں یہ بالکل محفوظ ہے، آپ اس کے بجائے پیدل اپنا سفر کر سکتے ہیں‘۔
ریلوے انتظامیہ کے اس جواب کے بعد مزید کئی لوگوں نے بھی اس شخص کو جوابات دیے جس کے بعد اس شخص نے اپنا مذکورہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
لوگوں نے انتظامیہ کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے نسل پرستی پھیلانے والے شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
Well handled by Scotrail. I see @Aliii1690 has deleted his tweets. Feel free to RT as a permanent reminder. pic.twitter.com/oqmOoC8S13
— Phil Richards (@philrichardsuk) June 13, 2018
Did someone really tweet that? Unbelievable that someone thinks that they can tweet something like that and get away with it.
— Tommy Roberts (@Tommy11_7) June 13, 2018
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔