تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی

گجرات : مقامی عدالت نے گانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنا دی ، نریندرمودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی مقامی عدالت نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو مجرم قرار دے دیا اور 2سال قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات میں سورت کی عدالت میں 2019 کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے موقع پر راہول گاندھی عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت نے کچھ دیر بعد کانگریس رہنما کی سزا کو معطل کرتے ہوئے انکی 30 دن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دے دیا۔

خیال رہے نریندرمودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

یاد رہے بی جے پی ممبر اسمبلی پوریش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف تعزیرات ہند کی بدنامی سے متعلق دفعہ499اور500 کے تحت 16 اپریل کو یہ شکایت دائر کی تھی۔

اپنی شکایت میں سورت مغربی سیٹ سے ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس صدر نے کہا تھا کہ سارے مودی چور ہیں یہ کہہ کر پورے مودی کمیونٹی کی توہین کی ہے۔

Comments

- Advertisement -