اشتہار

مکہ مکرمہ میں آج ابر رحمت برسنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن کے چار شہروں میں ابر رحمت برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو مکہ ریجن میں جدہ، رابغ، بحرہ اور خلیص میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

شہری دفاع نے قومی مرکز سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے الرٹ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کے دوران تمام لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 330 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو مقررہ سہولتیں فراہم نہ کرنے پر بند کرادیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت سیاحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کے دوران دو ہزار سے زیاد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جہاں سیاحت کے حوالے سے مقررہ سہولتیں فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

مکہ مکرمہ میں 280 جبکہ مدینہ منورہ میں 50 سے زائد ہوٹلوں اور قیام گاہوں کو مقررہ سہولتیں فراہم نہ کرنے پر بند کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں