12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا اور محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی واررننگ دی گئی ہے اور چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ، طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجر لیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں