جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بارشوں میں حیدرآباد کی تباہی کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی محکمے ہیں، تحریک انصاف سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر صداقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ حالیہ برسات میں حیدرآباد کی تباہی کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی محکمے ہیں، حیسکو سمیت دیگر اداروں کی لاپرواہی کے حوالے سے شکایات پر وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر مد میں ملنے والی خطیر رقم میں سے صوبے پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

صداقت علی جتوئی نے کہا کہ حیدرآباد میں برسات سے ہونے والی تباہی پر گورنر سندھ نے پاک فوج کو بلایا فوج واحد ادارہ ہے جو مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لئے پہنچتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم کا ایک پیسہ بھی سندھ پر خرچ نہیں ہوا تمام پروجیکٹ اور شعبے تباہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پہلے بیان پر آج بھی قائم ہیں کرپشن کے خلاف کارروائی جاری ہے، عمران خان نے ملک و قوم کو پیسے واپس لا کر ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو کو یرغمال بنایا ہوا ہے سندھ حکومت کے خاص لوگوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ غریب اور بل ادا کرنے والی عوام پر اس کا بوجھ ڈالا جارہاہے، ڈیٹکشن بلز کے ذریعے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں