تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی میں بادل پھر برس پڑے

کراچی میں بادل پھر برس پڑے اور کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چند ہفتوں کے وقفے کے بعد کراچی میں باران رحمت پھر برس پڑی، کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد میں کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد منگل کی دوپہر افق پر گہرے بادل نمودار ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں چھاگئے اور مٹی کے طوفان کے بعد کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

کراچی کے علاقوں صدر، ریگل چوک، گلشن اقبال، ڈیفنس، گرومندر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گلبہار، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، گژری، کارساز، لانڈھی، قائد آباد، اسکیم 33، صفورہ گوٹھ، عائشہ منزل، سہراب گوٹھ، ایئرپورٹ، ملیر، لانڈھی، نوری آباد، کاٹھور، گھگھر پھاٹک، گلشن حدید، بن قاسم، رزاق آباد میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی اطلاعات بھی ملی ہیں جب کہ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں آج اور کل کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -