تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے‘

خوشاب: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلیے کام کر رہی ہے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایک متفقہ آئین دیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بقا کی جنگ لڑی ہے، بلند و بانگ دعوے کرنے والے کتنے آئے اور چلے گئے، ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بات کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکبر، ضد اور تعصب پر مبنی سیاست اور شخصیات مٹ جاتی ہیں، ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں جس دن کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی فوج ہماری ہے اور یہ شہیدوں و غازیوں کا خطہ ہے۔

’کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی بھارتی افواج نے بھی تعریف کی۔ شہیدوں نے دشمن کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کیں اس کی مثال نہیں ملتی۔‘

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں زرداری قبیلے کے افراد اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی گی تو لوگوں کو ماضی کی طرح روزگار فراہم کریں گے، میں نے آپ لوگوں کے لیے بہت کچھ کیا، آپ میرے والد کے بعد میرے ساتھ رہے، اب آپ بلاول اور آصفہ کا بھی ساتھ دینا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 2 مئی کو اسمبلی میں جاری اجلاس میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم بھی اِدھر ہو اور ہم بھی ادِھر ہیں، بلاول بھٹو زرداری 2023 میں وزیر اعظم بنیں گے، یہ طنزیہ ہنستے رہیں گے اور پورا ملک بلاول کو ووٹ دے گا۔

Comments

- Advertisement -