پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، مقدس مہینے کا آغاز کل بروز ہفتے سے ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج یکم اپریل شعبان المعظم کا آخری دن ہوگا اور مملکت میں کل 2 اپریل بروز ہفتے کو پہلا روز ہوگا۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس مغرب کے بعد طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا، سعودی عرب میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

علاوہ ازیں برونائی کی سلطنت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جمعہ کو ہلال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا حکام نے کہا کہ ہفتہ، 2 اپریل شعبان کے مہینے کا آخری دن ہوگا، اور مقدس مہینے کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہوگا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینے کا پہلا دن 3 اپریل کو ہوگا۔

جنوبی آسٹریلیا کی امام کونسل نے فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینہ 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔ مصر نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہو گا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں