تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب: رمضان چاند سے متعلق اعلان

ریاض: سعودی عرب سمیت کسی بھی عرب ملک میں رمضان المبارک 1442 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل 2021 بروز منگل کو ہوگا جبکہ تراویح کا آغاز کل سے تمام ایس او پیز کے ساتھ کیا جائے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بھی نمازِ تراویح کی باجماعت نماز  ادا کی جائے گی، جس میں مخصوص لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں جامعۃ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ ’آج اتوار کے روز سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج فلک پر چاند موجود نہیں ہوگا کیونکہ یہ غروبِ آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہوچکا ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک: سعودی عرب میں مختلف پابندیاں، باجماعت تراویح کی اجازت ہوگی

انہوں نے کہا کہ ’پیر کو غروبِ آفتاب کے بعد چاند آسمان پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا، پیر کے رو چاند نظر نہیں بھی آیاتو شعبان کے تیس دن پورے ہوجائیں گے، اس طرح پیر کی شب پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عائد پابندیاں

سعودی عرب نے ماہ رمضان المبارک کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا، جس کے مطابق مسجدالحرام میں مطاف کو زائرین کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ دونوں مساجد میں داخلے کے لیے اجازت نامہ لازمی ہوگا۔

جرنل پریڈینسی نے رمضان المبارک کے حوالے سےحرمین شریفین میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں 10 رکعات نماز تراویح کے ساتھ تہجد اور وتر کی باجماعت ادائیگی کی اجازت ہوگی، نمازیوں کو عبداللہ توسیع، پہلی منزل، چھت اورصحن تک محدود رکھاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک: سعودی عرب میں مختلف پابندیاں، باجماعت تراویح کی اجازت ہوگی

ماہِ صیام میں مطاف کو مکمل طور پربندرکھا جائے گا جبکہ عمرہ زائرین کے خانہ کعبہ چھونےکی ممانعت ہوگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجتماعی افطار کے بجائے انفرادی افطارکی تقسیم کی جائے گی جبکہ آبِ زم زم کی بوتلیں عملے کے ذریعے انفرادی طور پر فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام، مسجدِ نبوی ﷺ سمیت دیگر مساجد میں داخلے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوگا۔

تمام مساجد کے حوالے سے ایس او پیز

وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں اعتکاف، اجتماعی سحری و افطار پر پابندی عائد کی ہے۔ وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا بیان جاری کیا گیا جو کئی ہدایات پر مشتمل تھا۔

بیان میں کہا گیا  کہ سعودی عرب کی تمام چھوٹی اور جامع مساجد میں  اجتماعی افطار اور سحر پر پابندی ہوگی، اجتماعی افطار اور سحر کے دسترخوان مساجد کے اندر لگائے جائیں گے اور نہ مساجد کے ماتحت کسی عمارت یا احاطے میں لگائے جاسکیں گے جبکہ مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی ہوگی۔
 

Comments

- Advertisement -