اشتہار

رمضان المبارک میں شیخ زید جامع مسجد میں کیا خاص ہوتا ہے؟ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماہ مقدس کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر میں مسلمان اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یو اے ای کی معروف مسجد میں بھی نمازیوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید جامع مسجد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نمازیوں کی بڑی تعداد کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

رواں سال مرکز نے مختلف خدمات اور سہولیات فراہم کرکے مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے منظم اور مربوط کام کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں اور ٹیمیں تشکیل دیں ہیں۔

- Advertisement -

مرکز نے ماہ مقدس کے دوران نمازیوں کی خدمت کے لئے شیخ زید گرینڈ مسجد سینٹر نے نمازیوں کو پارکنگ سے لیکر عبادت گاہوں تک لیجانے کے لئے 38 سے زائد الیکٹرک کاریں فراہم کی ہیں، ان کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر بزرگوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

اس کےعلاوہ طبی آلات سے لیس ایمبولینس بھی ہمہ وقت سینٹر میں موجود رہے گی تاکہ کسی ہنگامی صحت کے معاملے سے نمٹا جاسکے۔توقع ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں عالمی وبا کرونا وائرس سے بحالی کے نتیجے میں نمازیوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملے گی جو کہ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی۔

سال دو ہزار انیس کے رمضان المبارک کے دوران شیخ زید گرینڈ مسجد میں نمازیوں اور زائرین سمیت 1.44 ملین افراد آئے تھے ۔

دوسری جانب ماہ مقدس کے دوران جدیدیت کو اپنانے کے ساتھ ساتھ رمضان کے روایتی رسوم ورواج کو برقرار رکھنے کے لئے توپوں کو بھی جامع مسجد میں رکھا گیا ہے اسے عام طور پر روزے کے اختتام کا اشارہ دینے کے لئے غروب آفتاب کے وقت فائر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں