تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پی سی بی کے ریزروز تاریخی بلندی پر پہنچ گئے‘

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےریزروز تاریخی بلندی پرپہنچ گئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےسوشل میڈیا پر خوشی کا اظہارکردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دو ہزار بائیس تئیس سیزن کی دو طرفہ ہوم سیریز کے لیے شراکت داری کے حقوق میں ستتر فیصد اضافہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فنڈز کا کچھ حصہ شائقین کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر تیار کرنے میں استعمال کریں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلےکراچی اورپنڈی کے اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے دو نام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کے لئے نجم سیٹھی کا نام بھی شامل، گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کر ے گا۔

اس سے قبل رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی تھی۔

رمیز راجہ نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہیے کیونکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -