جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پہلے میچ بگاڑتے ہیں، پھر بناتے ہیں اور پھر بگاڑ دیتے ہیں: رمیز راجا ٹیم پربرس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلے میچ بگاڑتی ہے، پھر بناتی ہیں اور پھر بگاڑ دیتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بھی خاصی عجیب ٹیم ہے یہ ٹیم پہلے میچ بگاڑتے ہیں پھر بناتے ہیں پھر بھگاڑتے ہیں، یہ میچ جنوبی افریقا کیخلاف جیتا ہوا میچ تھا جو یہ ٹیم ہار گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے مقابلہ کیا مگر یہ ایک وکٹ سے ہار گئی، جنوبی افریقا کی ٹیم جب بھی ایکسپوز ہوتی ہے رنز چیز کرنے پر ہی ہوتی ہے، یہاں کوئی اور ٹیم ہو تی تو اس نے یہ اسکور آرام سے کر لینا تھا۔

- Advertisement -

نواز کے بجائے کس کو اوور دینا تھا؟ سابق کرکٹرز بابر پر برس پڑے

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اوورز بھی پورے نہیں کھیلے ہیں، ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ یہ 325 تک اسکور لے کر جائینگے لیکن باب عظم 50 اسکور کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے اسی کے ساتھ سعود شکیل غلط وقت اور شاداب غلط پوزیشن پر آئوٹ ہوئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیل آئینڈرز کو بیٹنگ کا کچھ پتہ نہیں ہے کہ کس طرح حالات کو دیکھتے ہوئے کھیلنا ہے،جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو پوری ٹیل آئینڈرز گر جاتی ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ جہاں تک آخری اوور کا تعلق ہے وہ بھی نواز کو نہیں دینا چاہتے تھا ابھی پچھلے زخم بھرے نہیں ہیں آگے مزید پریشر پڑے گا، اس صورتحال میں اسامہ میر کو اوور دینا چاہیے تھا اس بھی اسکور پڑ سکتا تھا مگر اس نے 2 وکٹیں لی ہوئی تھیں نواز سے زیادہ پراعتماد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ بہت اچھا تھا، لیکن ہم میچ ہار گئے جس کا سب کا ملال رہےگا، پاکستان کے پاس آگے جانے کے چانسس اب بہت کم ہے، کیوں کہ جب ٹیم ہارنے لگتی ہے تو وہ جتنا بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک، دو پلیئرز کی غیر موجودگی سے اپنے آپ کو کمزور محسوس کرتی ہے، جیسے ہی کوئی مشکل مرحلہ سامنے آتا ہے وہاں ٹیم گیم کو غلط ریڈ کرتی ہے جس کے بعد نتیجہ بھی اسی طرح کا آتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں