کراچی : ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، کمشنر کراچی نے پرائس لسٹ توجاری کردی لیکن عملدرآمد کرانے سے قاصر نظر آتے ہیں نتیجتاً بے یار و مدد گارعوام مہنگائی کے بو جھ تلے دبتے ہی جا رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
پھل، سبزی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قمیتوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کون کنٹرول کرے گا؟ دکانداروں کو من مانا اضافہ کرنے سے کون روکے گا؟
ذرائع کے مطابق نئے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے تعیناتی کے بعد سے اسسٹنٹ کمشنرز کو تاحال چھاپے اور چالان کرنےکا اختیار نہیں دیا.
کمشنرکراچی نےریٹ لسٹ یومیہ جاری کرنےکی سختی سےہدایت کی ہے۔ مگرعملدر آمدکرانے کیلئےکوئی پلان نہیں دیا گیا۔
شہری سوال کرتے ہیں پرائس کنٹرول کے لئے مؤثر قانون کیوں نہیں ہے؟ آخر سندھ حکومت پرائس کوکنٹرول کرنے میں سنجیدہ کب ہوگی؟ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئےقانون سازی کب کی جائے گی؟