اشتہار

عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، رانا ثنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثںا اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ نے لکھا کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کروائی تھی سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا، صدر عارف علوی منصب کی عزت کا پاس رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدے میں بدلنا افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کررہے ہیں ان کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: کوشش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھوں جہاں مجھے رکھا گیا تھا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں جبکہ عمران خان الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھوں جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیے ایک کا بھی ثبوت نہیں دیا انہیں سیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں