اشتہار

وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں پھر شوق سے اسمبلی توڑ دیں, رانا ثناء اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں پھر شوق سے اسمبلی توڑ دیں، عدم اعتماد کا مقصد غیر آئینی عمل سے روکنا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان باربار اسمبلیاں توڑنے کی بات کررہے تھے، ہمیں بھی تو کوئی جواب دینا تھا۔

ہم نے عمران خان کے اس غیر آئینی عمل کو روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں پھر شوق سے اسمبلی توڑ دیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد ہم مقررہ مدت میں الیکشن کرانے کے لیے بھی بالکل تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا نواز شریف پرویزالہی کو بطور وزیراعلیٰ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟ تو رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں راناثناء اللہ نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی شک ہے عمران خان 23 تاریخ کو کوئی نہ کوئی داؤ لگا کر بیٹھے رہیں گے، پرویزالٰہی کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں توڑنی ہی تھیں تو 6 دن کا انتظا رکیوں کررہے ہیں؟ عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں