جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رانا ثنا اللہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے دفتر پیش نہ ہوئے، انہوں نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر تحریری بیان بھی جمع نہ کرایا۔

این اے 108 کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے عابد شیر علی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

رانا ثنا اللہ نے ضابطہ اخلاق کے پیرا 17 بی کی خلاف ورزی کی۔ ووٹر شرافت علی کی شکایت پر رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھیجا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو آج سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں