جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

راؤ انوار کو خط لکھنے پر ضمانت ملی، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالا جارہا ہے: رنا اثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر قانون پنجاب نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ساڑھے چار سو افراد کے قاتل کو صرف خط لکھنے پر ضمانت اور ریلیف کیسے مل گیا؟

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے رائو انوار کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار سو افراد کے قاتل کو فرار کی حالت میں صرف خط لکھنے پر ضمانت اور ریلیف ملنا حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود کوعدالت میں پیش کیا، مگر انھیں اپنی اہلیہ کی عیادت کی اجازت نہیں دی جارہی اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار پرسیکڑوں افراد کے قتل کا الزام ہے، آج وزیر اعظم نوازشریف عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مگر راؤ انوار کا انتظار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 13 فروری کو سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق ایس ایس پی ملیر کو حفاظتی ضمانت دی تھی۔

سپریم کورٹ نے راؤانوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

البتہ آج سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں حفاظتی ضمانت کے باوجود پیش نہ ہونے پر راؤانوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

وزیر قانون پنجاب نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف راؤ انوار ہیں اوردوسری طرف نوازشریف ہیں، نواز شریف نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا، مگر انھیں اہلیہ کی عیادت کی اجازت سے انکار کیا جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں