اشتہار

آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں ہے، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ توقع ہےسپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جو ملک کو بحران سے نکالے ورنہ آئین میں ایمرجنسی کاآپشن درج ہے،وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سپریم کورٹ پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ توقع کرتےہیں عدالت ایسافیصلہ دےگاجوملک کوسیاسی بحران سےنکالے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ پر کل وزیراعظم اوروزیرقانون نے پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف پیش کیا، ہمارا مؤقف پوری قوم اور بارز کی آواز ہے۔

- Advertisement -

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے 10سال محنت سے سیاسی بحران پیداکیا ہے، جب مسلسل ناکامی ہوئی تو آخر میں آکر اسمبلیاں توڑ دیں، اس معاملے کا فیصلہ فل کورٹ بینچ کے ذریعے کیا جائے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ دو صوبوں کےالیکشن ملک کو سیاسی بحران، انارکی اور افراتفری کی طرف دھکیلیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر سے بھی معزز ججز نے آواز اٹھائی ہے، ایسی صورت میں فیصلہ آتا ہے تو انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، چیف جسٹس سپریم کورٹ ایک بیلنس انسان ہیں، پوری قوم چیف جسٹس سےتوقع رکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کا آپشن حالات کو مدنظر رکھ کر ہوتا ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے وہ آرٹیکل موجود ہے، کہیں گیا نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیف جسٹس کا ہمیں بہت احترام ہے، چیف جسٹس جوفیصلہ کرنےجارہے ہیں اس سے متعلق بات کر رہے ہیں، جو فیصلہ آنے والاہے یہ ملک سے سیاسی بحران کے خاتمے کا باعث بننا چاہئے، پی ٹی آئی نےبھی کہا ہےکہ اگر فل کورٹ بن جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائرکرناہرشہری کا آئینی،قانونی حق ہے، کسی جواز کے پیدا ہونے کے بعد ہر شہری اپنا حق استعمال کرسکتا ہے، ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو پی ڈی ایم بیٹھ کر مشاورت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں