ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ملٹی اسٹارر فلم کا نام، کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ’لو اینڈ وار‘ عنوان کے ساتھ فلم بنانے والے ہیں جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل جلوہ گر ہوں گے۔

سنجے لیلا بھنسالی نے جس کاسٹ کا انتخاب کیا ہے وہ پہلے کبھی ان کی فلموں میں ایک ساتھ نظر نہیں آئی۔ ہدایت کار اپنی مہارت سے ایک بار پھر جادو دکھائیں گے۔

- Advertisement -

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہدایت کار کے ساتھ دوسری بار کام کریں گے جبکہ وکی کوشل پہلی بار ان کے پروجیکٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔

فلم کے اعلان سے بالی وڈ اسٹارز کے مداحوں کا تجسس بڑھ گیا اور وہ مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کو سال 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اداکار وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کارڈ شیئر کرتے ہوئے فلم کا اعلان کیا۔ کارڈ پر تینوں فنکاروں کے دستخط موجود ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ایک خواب پورا ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں