تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رنبیر اور عالیہ کا شادی کے منتظیمن سے اہم معاہدہ سامنے آگیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے منتظمین سے کیا گیا اہم معاہدہ سامنے آگیا ہے۔

”انڈیا ٹو ڈے“ کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے منتظمین سے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ (این ڈی اے) پر دستخط کرنے کو کہا ہے۔

دونوں فنکاروں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کو بھی معاہدے پر دستخط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص جو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پر کام کر رہا ہے، بشمول ان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ، وہ NDA پر دستخط کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شادی کی منتظم ٹیم کو ”شادی اسکواڈ“ کا نام دیا ہے، معاہدہ کے مطابق جوڑے کی شادی کے بارے میں بات کرنے یا کوئی تصویر لیک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بالی وڈ انڈسٹری کے کچھ بڑے نام شادی تقریب میں شرکت کریں گے، ان میں شاہ رخ خان، کرن جوہر، زویا اختر، ورون دھون، سنجے لیلا بھنسالی، کرینہ کپور خان اور سیف علی خان شامل ہیں۔

اس سے قبل ”انڈیا ٹو ڈے“ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، دونوں فنکاروں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو رواں ماہ کی 13 تاریخ سے 17 تک ہر قسم کی مصروفیات سے فارغ ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 13 سے 17 اپریل کے درمیان کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔ مداحوں کو اس دن کا شدت سے انتظار ہے۔

Comments

- Advertisement -