جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پنجاب میں رینجرز اختیارات سے متعلق معاملات طے نہ ہوسکے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت رینجرز اختیارات کے بارے میں تذبذب کا شکار ہوگئی، اعلٰی سطح کے اجلاس میں رینجرز اختیارات کے بارے میں فیصلہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلٰی سطح کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے، اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں رینجرز کیلئے محدود علاقوں میں محدود اختیارات کیساتھ کام کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق رینجرز پنجاب میں کس حد تک بااختیار ہو گی، اس کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں اعلی حکومتی عہدیدار چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔


 

مزید پڑھیں : پنجاب میں بھی رینجرز تعیناتی کا فیصلہ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال


یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع کیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی،وزارت داخلہ نے صوبے میں رینجرز کو پاکستان رینجرز آرڈیننس کے تحت 60 روز کے لیے اختیارات دینے کی تجویز دی اور رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ مستقل امن کے لیے ناگزیر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی جڑ سے ختم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں