10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں رانی مکھرجی کا کردار پہلے کس اداکارہ کو آفر کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بطور ہدایت کار کرن جوہر کی ڈیبیو بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’ٹینا‘ کے کردار کے لیے رانی مکھرجی پہلی چوائس نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ فلمساز کرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’ٹینا‘ کے کردار کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے یہ آفر ٹھکرا دی تھی۔

روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ مجھے متعدد پروجیکٹس کی فہرست دی گئی تھی جنہیں میں نے مسترد کیا ان میں بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بھی شامل تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ آج تک کرن جوہر مجھے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’ٹینا‘ کا کردار نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ میں نے اور کاجول نے ایک ساتھ کیریئر شروع کیا اور ہم دونوں مرکزی کردار ادا کررہے تھے لہٰذا میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں رانی مکھرجی کا چھوٹا کردار نہیں کرسکتی تھی۔

واضح رہے کہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور فلم نے متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے، فلم میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رانی مکھرجی، کاجول، انوپم کھیر، ارچنا سنگھ، جونی لیور ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں