بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

رنویر الہ بادیہ کو قتل کی دھمکیاں، یوٹیوبر موبائل بند کرکے غائب

اشتہار

حیرت انگیز

ان دنوں بھارت میں زیرعتاب آئے ہوئے یوٹیوبر رنویر الہ بادیہ نے انسٹاگرام پر نیا پیغام شیئر کیا جس میں بتایا کہ انھیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ممبئی پولیس اس وقت ان کا پتہ نہیں لگا پارہی کیونکہ ان کا فون بند ہے اور وہ نامعلوم مقام پر موجود ہیں، انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کا تنازع سامنے آنے کے بعد پوڈ کاسٹر نے انکشاف کیا کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

رنویر الہ بادیہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں اور میری ٹیم پولیس اور دیگر تمام حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ میں تمام ایجنسیوں کے لیے دستیاب ہوں، والدین کے بارے میں میرا تبصرہ غیرحساس اور شرمندہ کردینے والا تھا، میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں کہیں بھاگ نہیں رہا، میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگوں کی طرف سے مجھے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

رنویر الہ بادیہ نے کہا کہ لوگ میری والدہ کے کلینک میں بھی آرہے، میں خوفزدہ محسوس کر رہا ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں لیکن میں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے بھارت کی پولیس اور عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔

خیال رہے کہ معروف بھارتی یوٹیوب کامیڈین سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ہونے والے تنازع کے بعد تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب رنویر الہ بادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے سمے اور رنویر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رنویر الہ بادیہ نے اپنے کیے پر معافی بھی مانگی ہے، تاہم شو میں جب رنویر نے یہ سوال کیا تھا تو نہ صرف سامعین بلکہ شریک ججز سمے رائنا، آشیش چنچلانی اور اپوروا مکھیجا بھی حیران رہ گئے تھے۔

یوٹیوب پر بہت زیادہ دیکھا جانے والا شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی 14 ویڈیوز چینل پر موجود تھیں، اور ہر ویڈیو پر ملینز کے حساب سے ویوز تھے جو مجموعی طور پر 200 ملین سے بھی زیاد بنتے تھے۔

تاپم سمے نے دباؤ میں آکر اب تمام ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا ہے، ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی ویڈیوز کو سرچ کیا جائے تو ان کے چینل کی کوئی بھی ویڈیو اب نظر نہیں آرہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں