ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ کی بچے کو بچانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: رنویر سنگھ نے والدین سے بچھڑنے والے ایک بچے کو گود میں لے کر بچایا، اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے انھیں حقیقی ہیرو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ہجوم میں ماں باپ سے بچھڑنے والے ایک چھوٹے بچے کو بچا رہے ہیں۔

رنویر سنگھ اپنی آنے والی نئی فلم ’سرکس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ اداکار ورون شرما اور ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ پروموشنز کے لیے اتوار کو ممبئی میں ملاڈ مستی سینٹر آئے، وہاں انھوں نے ہجوم میں ایک روتے بچے کو دیکھ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیڑھیوں کے اوپری سرے پر رنویر نے دیکھا کہ ایک بچہ بھیڑ میں اونچی آواز میں رو رہا ہے جو اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveersingh (@ranveersinghsfanclub)

رنویر کے ایک فین کلب کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق اداکار نے جھک کر بچے کو گود میں اٹھایا اور بہ حفاظت اپنے ساتھ لے گئے۔

مداحوں نے رنویر سنگھ کا یہ عمل بے حد پسند کیا، اور کہا کہ وہ ایک سچا ہیرو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں