تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”جیش بھائی زوردار“ امیدوں پر پوری نہ اترسکی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ”جیش بھائی زوردار“ مکمل فلاپ ہوگئی۔

”جیش بھائی زوردار“ میں رنویر سنگھ کی موجودگی کی وجہ سے توقع کی جارہی تھی کہ فلم باکس آفس پر دھوم مچادے گی، تاہم فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی، اور پانچ دنوں میں صرف 15 کروڑ کا بزنس کرسکی۔ فلم 13 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی گئی تھی۔

ابتدا میں فلم نے صرف 3 کروڑ روپے کمائے جبکہ اگلے دن اس میں ایک کروڑ کا اضافہ دیکھا گیا، فلم ویک اینڈ پر تین کے دوران صرف 12 کروڑ کا بزنس کرسکی۔

”جیش بھائی زوردار“ کے فلاپ ہونے پر تجارتی ماہر ترن آدرش کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کا ٹریلر پہلا تاثر ہوتا ہے جس سے ناظرین فلم سے امیدیں لگاتے ہیں، فلمسازوں نے ٹریلر میں فلم کی پوری کہانی بیان کردی، فلم میں زوردار کا تصور ہے لیکن اس کی تحریر اتنی ہی کمزور ہے۔

تجارتی تجزیہ کار اتل موہن کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ میں بہت سی خامیاں ہیں، پوسٹر سے بظاہر بہت مزیدار فلم لگ رہی ہے لیکن ٹریلر بہت کمزور ہے اور اس میں موضوع بھی پرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کے پاس ”جیش بھائی زوردار“ جیسا ٹائٹل ہو تو آپ کو ایک متحرک کردار کی ضرورت ہوتی ہے، ٹائٹل میں زوردار ہے لیکن ہیرو دیکھنے میں اتنا زوردار نظر نہیں آتا۔

فلم میں رنویر سنگھ نے جیش بھائی کا کردار نبھایا ہے جو پدرانہ نظام سے لڑتا ہے۔ اداکارہ شالنی پانڈے نے فلم میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -