اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی دارلحکومت لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا ہے، جنوری سے اپریل 1423 خواتین اغوا اور 500 سے زائد پر جنسی حملے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جنسی درندے بے لگام ہوگئے، صوبے بھر میں خواتین اور بچوں سے زیادتی، بد فعلی، تشدد اور اغوا کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایا کہ رواں برس جنوری سے اپریل تک خواتین اور بچوں سے متعلق سنگین نوعیت کے بارہ ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

صوبائی دارا لحکومت لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا ہے، لاہورمیں جنوری سے اپریل چار ماہ کے دوران چودہ سو ستائیس خواتین اغوا اور پانچ سوسےزائد پرجنسی حملےہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادتی کے ایک سوانتالیس واقعات رپورٹ ہوئے ، صوبے بھرمیں مجموعی طور پر گیارہ سو خواتین ریپ کانشانہ بنیں جبکہ ساڑھےپانچ ہزار خواتین کو اغوا کیا گیا۔

اس کے علاوہ غیرت کے نام پر ترپن خواتین قتل ہوئیں جبکہ بچوں پرجنسی تشدد کےآٹھ سو اٹھاون مقدمات درج ہوئے۔

ایس ایس ڈی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیسز کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بدنامی کےخوف اورپولیس پر عدم اعتماد کے باعث بیشتر افراد ایف آئی آر کا اندارج نہیں کرواتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں