تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ سلمان کی بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ نادر تصویر کے چرچے

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹوں اور پوتوں کے ہمراہ نادر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے 4 بیٹوں اور دو پوتوں کے ساتھ موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آل سعود اکاؤنٹ نے تصویر سے متعلق کہا ہے کہ شاہ سلمان کے دائیں جانب شہزادہ محمد، شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان، شہزادہ سعود بن سلمان، شہزادہ ترکی بن سلمان ہیں جبکہ تصویر میں بیٹھے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان اور شہزادہ سلمان بن سلطان بن سلمان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔

وڈیو کلپ میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منی میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -