تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سیاہ آسمان پر سفید روشنی، بحری جہاز میں‌ سوار افراد حیران رہ گئے

سڈنی: آسٹریلیا میں بحری جہاز نے ستارا ٹوٹ کر زمین کی حدود میں داخل ہونے کا منظر ویڈیو میں محفوظ کرلیا۔

سیاہ آسمان پر ستارے ٹوٹنے کی روشنی نمودار ہونے کا منظر ہمیشہ ہی خوبصورت نظر آتا ہے جس کو اب تک سیکڑوں بار دیکھا جاچکا ہے مگر اب کی بار سمندر سے اس لمحے کو دیکھا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پہلے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بات کرتے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز رات کے وقت گہرے سمندر میں موجود ہے کہ اسی دوران سیاہ آسمان پر سفید روشنی نمودار ہوئی۔

یہ روشنی دراصل ستارہ ٹوٹنے کی تھی جسے شہاب ثاقب بھی کہا جاتا ہے، یہ پراسرار روشنی جو فلک سے زمین کی طرف کا سفر طے کرتی اور پھر اسی دوران ختم ہوجاتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: لبنان میں شہاب ثاقب گرنے کا خوبصورت منظر، شہری حیران

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: چین، رات کی تاریکی میں آسمان پر پُراسرار روشنی کی حرکت، ویڈیو وائرل

عام طور پر فضائی آلودگی سے متاثرہ شہریوں اور علاقوں کے رہائشی اس منظر کو دیکھنے کے لیے ترستے ہیں کیونکہ گرد و غبار اور دھند کی وجہ سے آسمان واضح نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے اکثر ایسے لمحات ضائع ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ستارہ ٹوٹنے کا منظر جس وقت کیمرے میں محفوظ ہوا تو اُس وقت جہاز آسٹریلیا کی سمندری حدود کے قریب تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ منظر جون ہوپر نامی غیر ملکی کپتان کی وجہ سے کیمرے میں محفوظ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’جب ہم لائیو اسٹریم فوٹیج کو دیکھ رہے تھے تو اُس میں شہابِ ثاقب واضح طور پر نظر آیا تو سب حیران رہ گئے کیونکہ ہمیں اُس وقت یہ محسوس نہیں ہوا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -