تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین، رات کی تاریکی میں آسمان پر پُراسرار روشنی کی حرکت، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین کے شہریوں نے رات کی تاریکی میں سیاہ آسمان پر پرُاسرار روشنی دیکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہیلونگ ژیانگ صوبے کے شہریوں نے جمعے کی رات آسمان پر پرُاسرار روشنی سست روی سے چلتے ہوئے دیکھی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس منظر کو 17 لاکھ شہریوں نے دیکھا جن میں سے چند نے ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کی۔

چین کے شہری اس روشنی کو اڑن طشتری سمجھ رہے تھے جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ کوئی پراسرار چیز ہے جو رات کی تاریکی میں سفر کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوانگ یاشان کے شہریوں نے تیس اکتوبر کی رات 10 بج کر پانچ منٹ پر یہ منظر دیکھا۔

مزید پڑھیں: رات کی تاریکی میں آسمان پر پراسرار روشنی نمودار اور غائب، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر نمودار ہونے والی روشنی پہلے ایک زرد نقطے کی طرح نظر آئی اور پھر یہ شلعے کی صورت اختیار کر کے چلنے لگی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، جن کی نظروں کے سامنے سے یہ منظر پہلی بار گزرا انہوں نے بہت زیادہ حیرانی کا اظہار کیا البتہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ویڈیو پر سوالات اٹھائے اور اسے ترمیم شدہ  (ایڈیٹڈ) قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدرت کا معجزہ، رات کے وقت آسمان پر سبز رنگ کی روشنی اور لہریں

سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض کا خیال ہے کہ روشنی دراصل جہاز تھا جو شاید اتر رہا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ اگر یہ جہاز ہوتا تو روشنی کو آگے بڑھنا چاہیے تھا مگر وہ اُسی مقام پر ختم ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -