کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے والے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کی جگہ راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس اشرف نے راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دنیا بھر میں اس فارمیٹ میں کھیلنے کا زبردست تجربہ ہے، مجھے امید ہے راشد اس فارمیٹ میں ٹیم کو نئی سطح پر لے کر جائیں گے۔
https://twitter.com/ACBofficials/status/1608414793526046720?s=20&t=_LCQpFhYlv6hdkBA_N14CA
دوسری جانب راشد خان بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔
ناقص کارکردگی، افغان کپتان محمد نبی کو لے ڈوبی
انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میرے پاس پہلے بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے، میں اپنی اس ذمہ داری کو باخوبی نبھاؤں گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


