تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

راولپنڈی میں ڈینگی کا راج، 1499 افراد متاثر

لاہور: پنجاب حکومت کو محکمہ صحت کی جانب ارسال کردہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ راولپنڈی میں ڈینگی مرض کی وبا شدت اختیار کر گئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال پر ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں تاحال1499 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے1479 مثبت کیس سامنےآچکے، جن میں سے چکوال میں10،اٹک8، جہلم میں2افراد متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ 7روز میں548 افرادمیں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹےمیں84 افراد میں وائرس پھیلنے کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈینگی: ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز میڈیکل وارڈ میں دستیاب سہولتوں پر عدم اطمینان

رپورٹ کے مطابق ضلع اٹک میں گزشتہ 7روزمیں 3افراد جبکہ جہلم میں گز شتہ 7روزمیں2،چکوال میں ایک مریض ڈینگی کاشکار ہوا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لیے پولیس بھی میدان میں آگئی، ایس ایس پی سٹی زون کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمات تھانہ بھارہ کہو،تھانہ بنی گالہ میں درج کیےگئے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں