اشتہار

راولپنڈی خودکش حملہ،13 سال بعد ملی اہم کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: محکمہ انسداد دہشت گردی کو 13 سال بعد راولپنڈی خودکش حملے سے متعلق بڑی کامیابی مل گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئی جو کہ راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث تھا، مبینہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، چار ڈیٹونیٹراور سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ابتدائی تفتیش میں مبینہ دہشتگرد کے راولپنڈی میں خود کش حملےمیں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا، مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد جیل میں ہیں۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2009 میں راولپنڈی سول لائن میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 36 افراد شہید ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں