تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل قبل از وقت ختم کردیا گیا

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن انگلش ٹیم کے نام، جس نے کرکٹ کی 112 تاریخ کو بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بناڈالے۔

پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کیا گیا تو کپتان بین اسٹوک 34 اور ہیری بروک 101 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا اور ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 4 سینچریاں بناڈالی۔

ہیری بروک101، اولی پوپ 108، بین ڈکٹ 107 اور زک کرولی نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ محمد علی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

آج کے دن کی خاص بات ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلے ہی روز ریکارڈ رنز بنانا رہی،انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 506 رنز ایک دن میں سب سے زیادہ بنائے گئے رنز ہیں۔

اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

Comments

- Advertisement -