تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق صوبائی وزیررضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی: سابق صوبائی وزیررضاہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے، ان کی آمد سے یہ سوال گردش کررہاہےکہ کیا ایم کیو ایم کی ایک اوروکٹ گرنےوالی ہے؟ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے آج سہ پہرپریس کانفرنس کا اعلان کررکھا ہے۔

ایم کیو ایم کے ذریعے سیاست میں اپنی پہچان بنانے والےرضاہارون سندھ کے سابق وزیربھی رہے ہیں، کچھ عرصے سےملک سے باہرتھےاوران کی واپسی ایسےوقت میں ہوئی ہےکہ جب ایم کیوایم کی صفوں میں انتشاربرپا ہے۔

رضا ہارون کی آمد نےکئی ذہنوں میں یہ سوال اٹھا دیا ہےکہ کیا ایم کیوایم کو ایک اورجھٹکا لگنے کو ہے، ایم کیو ایم کے منحرف رہنماانیس قائم خانی نے گزشتہ روز اس بات کاعندیہ دیا تھا کہ پتنگیں تو ابھی اوربھی کٹیں گی۔

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نے تین مارچ کوایم کیوایم سے اپنی راہیں جداکرکےملکی اورخاص طورپرسندھ کی سیاست میں ہلچل مچادی تھی۔

کمال کے قافلے میں سندھ کے سابق وزیرڈاکٹرصغیراحمد، سندھ اسمبلی کے رکن افتخارعالم اورایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کےسابق عہدیداروسیم آفتاب بھی شامل ہوچکےہیں۔

Comments

- Advertisement -