تازہ ترین

ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں‘ رضاربانی

کراچی : : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ملک کا آئین سب سے بالاتر ہے، ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں ہے جبکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہونا ضروری ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 6 کے اندر ترمیم لائی گئی تاکہ مارشل لا کا راستہ روکا جائے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین میں احتساب کے عمل کو واضح کیا گیا ہے، احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک نہیں چل سکتا۔


جمہوریت کے لیےہم نےنوازشریف کاساتھ دیا، لیکن اب نہیں دیں گے‘ آغاسراج درانی


رضا ربانی کا کہنا تھا کہ احتساب قانون کے لیے جو کمیٹی بنی اس کو تفصیلی خط لکھا جس میں ایک کمیشن کی بات کی اگر احتساب یقینی بنانا ہے تو سب کے لیے ہونا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ غیرریاستی عناصرکے خلاف فوج کو خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، ایک سوئچ آف کرکے ان کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ان کا خاتمہ وقت کے ساتھ ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -