21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’مصباح کو پھر سے ٹیم کی ذمہ داری ملنے کا امکان‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے دعویٰ کیا ہے کہ مصباح الحق کو دوبارہ پاکستان ٹیم کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

مقامی میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرزاق نے پی سی بی کی قیادت میں مسلسل تبدیلیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے منصوبہ بندی کے عمل میں خلل پڑتا ہے اور فیصلہ سازی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

رزاق نے کہادیکھیں، پی سی بی کی موجودہ صورتحال کافی غیر مستحکم ہے کبھی ایک چیئرمین آ رہا ہے تو کبھی دوسرا چیئرمین آ رہا ہے اس سے منصوبہ بندی میں کچھ خلل پڑتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب پی سی بی کے سربراہ کی حالیہ تبدیلی سے میں سمجھتا ہوں کہ وہ فی الحال کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں تاہم مجھے لگتا ہے کہ مصباح الحق کے پاس دوبارہ پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کا اچھا موقع ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں دوہرا کردار سنبھالا تھا جہاں انہوں نے ٹیم سلیکشن اور کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں پاکستان کی ناکامی کے بعد، مکی آرتھر کی رہنمائی میں، مصباح کو چند ماہ بعد تین سال کی مدت کے لیے کوچ مقرر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں