تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حقیقی آزادی مارچ، پی ٹی آئی کی اسلام آباد آمد کے بعد کی حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد کے بعد کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد آنے کے لیے رواں دواں ہے، پارٹی قیادت نے مارچ کے وفاقی دارالحکومت میں آمد کے بعد کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس میں لوگوں کے یہاں قیام اور رہائش کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد کی حکمت عملی مرتب کی گئی، اجلاس میں عمر ایوب، علی اعوان، غلام سرور خان، صداقت عباسی، آصف محمود، عمار صدیق ودیگر نےش رکت کی۔

اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کیلیے اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور خواتین کے لیے مکمل محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ الگ قیام گاہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاکھوں شرکا کے قیام کیلیے خیمہ بستی کے ساتھ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کاب ندوبست ہوگا جب کہ خیمہ بستی میں خوراک کی تیاری کے لیے الگ حصے مختص کیے جائیں گے۔

مارچ کے شرکا کیلیے خیمہ بستی میں سینکڑوں بیت الخلا تعمیر کیے جائیں گے اور مختلف مقامات پر خصوصی طبی کیمپس بھی لگائے جائیں گے جب کہ لوگوں کے کئی روز تک قیام کیلیے خوراک اور بستر کے ذخیرے کیلیے بڑے اسٹورز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں کے پی، پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا، الحمدللہ عوام کا جذبہ، تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھی ہے، کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -