تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملائیشیا کے بادشاہ نے روسی ملکہ حسن کو طلاق کیوں دی؟ وجہ سامنے آگئی

کوالالمپور : ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم اور ان کی کم عمر بیوی روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق بادشاہ کی کم عمر بیوی کو طلا ق دینے کی وجہ سامنے آگئی، معلوم ہوا ہے کہ دونوں میں ممکنہ طور پر بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہی طلاق ہوئی، کیوں کہ سلطان محمد پنجم سمجھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہے۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر سلطان محمد پنجم اور روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کے پہلے ہی ہفتے دعویٰ کیا کہ وہ اس بچے کے اصل والد نہیں ہیں، خود سے کم عمر اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو اپنا حقیقی بچہ تسلیم نہ کرنے کے باعث ہی دونوں میں اختلافات ہوئے اور نوبت طلاق تک آ پہنچی۔

رپورٹ میں سلطان محمد پنجم کے وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے ملائیشین میڈیا کو مختصرا بتایا کہ اس بات کے واضح ثبوت نہیں ہیں کہ بادشاہ ہی بچے کے حقیقی والد ہیں۔

مزید پڑھیں : اسلام قبول کرنے والی روسی ملکہ حسن کو ملائشین بادشاہ نے طلاق دے دی

سلطان محمد پنجم کے وکیل نے مزید گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم بادشاہ کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں اور باتوں سے گریز کریں اور ان کے نجی معاملات کا خیال رکھا جائے۔

تاہم دوسری جانب سلطان محمد پنجم کی روسی نژاد اہلیہ نے کہا کہ انہیں تاحال طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں طلاق کے دستاویزات ملے ہیں۔

یاد رہے ملائشیا کی میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 سالہ سلطان محمد پنجم نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد 27 سالہ سابق مس ماسکو اوکسانا ووئی ڈینا سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، روسی ماڈل نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ریحانہ رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -