تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق کے بیٹے کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ اہم انکشافات ، فوٹیجز بھی سامنے آگئی

کراچی : ممتاز عالم دین مرحوم شاہ تراب الحق قادری کے بیٹے شاہ سراج الحق قادری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کی وجوہات سامنے آگئی، اہلخانہ کا دعوی ہے ایکسائزپولیس کی علاقہ میں کارروائی اور فائرنگ کی وجہ سے شاہ سراج الحق کو دل کا دورہ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق کے بیٹے شاہ سراج الحق کے انتقال سے متعلق اہم انکشافات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکسائز پولیس نے شاہ تراب الحق کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ، پولیس نے پکڑ دھکڑ اور ہوائی فائرنگ کی تو شاہ سراج الحق کو دل کادورہ پڑگیا۔

بھائی نے بتایا کہ شاہ سراج الحق کو ایکسائزپولیس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے اہلکار مرحوم شاہ تراب الحق قادری کے گھر کے باہر پہنچے، ایکسائز پولیس علاقے میں موجود نوجوانوں کو گرفتار کر رہی تھی کہ اہلکاروں نے شاہ سراج الحق کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

بھائی شاہ سراج کا کہنا تھا کہ اسی دوران شاہ سراج الحق قادری شور سن کر نیچے اترے تو اہلکاروں نے شاہ سراج کے بیٹے کو چھوڑ کر دیگر کو حراست میں لینا شروع کیا۔

فوٹیج میں شاہ سراج کو ایک کرسی پر بٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے،ایکسائز اہلکاروں نے مرحوم کے کہنے پر بھی لڑکوں کو نا اتارا اور رش جمع ہوتے دیکھ کر موبائل ڈرائیور ریورس میں نکالنے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلی کے کونے پر اہلکاروں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فوٹیج میں گولیوں کی آواز سنتے ہی شاہ سراج الحق کرسی پر ہی گر گئے، جس کے بعد علاقہ مکین دوڑتے ہوئے آئے تو دیکھا شاہ سراج کا دورہ پڑا تھا۔

تین سے چار لڑکوں نے شاہ سراج کو اٹھایا اور اسپتال لے کر دوڑے، اہلخانہ کے مطابق ایکسائزموبائل میں آنے والے کچھ افراد کی شناخت کرلی ہے، موبائل نمبر اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں، ایکسائز پولیس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

Comments

- Advertisement -